ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی غیر مہذب تدفین کا واقعہ انسانیت سوز: ایس ڈی پی آئی

کرناٹک کے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی غیر مہذب تدفین کا واقعہ انسانیت سوز: ایس ڈی پی آئی

Wed, 01 Jul 2020 21:18:56    S.O. News Service

بنگلورو،یکم جولائی (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کرناٹک شاخ  نے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی انتہائی غیر مہذب تدفین کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ اس سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانیت پر داغ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ اس واقعہ سے معاشرے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور کورونا کے متاثرین کو مناسب سہولیات فراہم کرنے میں بلاری ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومت بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا  کہ وہ اس لاپرواہی کے خلاف متحد ہوکر احتجاج کریں جس میں بدعنوان انتظامیہ کے ذریعہ انسانی  لاشوں کی غیر مہذب انداز میں  تدفین کی گئی ہے۔


Share: